کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی سردار محمد بخش مہر کو مبارکباد

منگل 16 اکتوبر 2018 19:56

کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی سردار محمد بخش مہر کو مبارکباد
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے سابق وزیر اسپورٹس سردار محمد بخش مہر کو اسپورٹس اینڈ یوتھ آفیئر کا مشیر برائے وزیر اعلیٰ سندھ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ سردار محمد بخش مہر اپنے سابقہ تجربے پر عمل کرتے ہوئے صوبہ سندھ میں کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ سیر مراد علی شاہ کے ویژن کو پروان چڑھا کر سندھ میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرینگے غلام محمد خان نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے جانب سے سردار محمد بخش مہر کو مکمل حمایت اور کھیلوں کے فروغ میں ان سے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ۔

متعلقہ عنوان :