اغوا برائے تاوان میں ملوث 3خطرناک ملزمان مقابلے میں ہلاک
شناخت شہزاد عباسی اشوک کمار اور اسد عمرانی کے نام سے کرلی گئی
منگل 16 اکتوبر 2018 19:56
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے ملزمان کی شناخت شہزاد عباسی اشوک کمار اور اسد عمرانی کے نام سے ہوئی۔ ملزم شہزادو عباسی پولیس کو33مقدمات میں مطلوب تھا۔ جبکہ مارے جانیوالے ملزمان اغوا برائے تاوان ڈکیتی سمیت گاڑیاں چھینے کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔
ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے متعدد چھاپے مارے تاہم ملزمان مختلف مقامات پر ٹھکانے بدلتے رہتے تھے۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرکے ملزمان کو ہلاک کردیا بعد ازاں پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد ملزمان کی لاشوں کو سرد خانے منتقل کردیا۔ علاوہ ازیں عوامی کالونی پولیس نے شاہ فیصل کالونی پل صائمہ ریذیڈنسی کے قریب پولیس مقابلے کے بعد 2ملزمان فرید ولد اسلام الدین اور قاسم خان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے قبضے سے 2ٹی ٹی پستول بمعہ 7رانڈ اور موٹر سائیکل نمبرKGY-2173 برآمد کرلیا۔ پولیس نے زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا دریں اثنا خواجہ اجمیر نگری پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر5-A/1 شہری بینک کے قریب پولیس مقابلے کے دوران 2ملزمان محبوب علی ولد عبدالغفور اور کامران عرف کامی ولد غفور کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے قبضے سے 2ٹی ٹی پستول اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل نمبرKDN-6924 برآمد کرلیا۔ پولیس نے زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اے ٹی ایم سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو شناخت کیا گیا تاہم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.