ملتان ائیرپورٹ کے مسلسل خسارے کے بعد انتظامیہ کا فیصلہ

ملتان ائیرپورٹ سے دبئی آپریشن بند کردیا جائے گا، ایمریٹس کی ہفتہ وار 4 پروازیں ملتان ائیرپورٹ استعمال کرتی تھیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 16 اکتوبر 2018 18:41

ملتان ائیرپورٹ کے مسلسل خسارے کے بعد انتظامیہ کا فیصلہ
ملتان (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-16 اکتوبر 2018ء) مسلسل خسارے کے بعد ملتان ائیرپورٹ سے دبئی آپریشن بند کردیا جائے گا، ایمریٹس کی ہفتہ وار 4 پروازیں ملتان ائیرپورٹ استعمال کرتی تھیں۔تفصیلات کے مطابق ملتان ملکی سطح کے ساتھ ساتھ صوبائی سطح پر بھی ایک اہم ائیرپورٹ تصور کیا جاتا ہے جہاں سے روزانہ اندرون ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک کے لیے پروازیں روانہ بھی ہوتی ہیں۔

اس ائیرپورٹ سے ملتان اور اس کے قرب و جوار کے رہنے والے استفادہ کرتے ہیں۔تاہم کچھ عرصے سے ملتان ائیرپورٹ مسلسل نقصان میں جارہا تھا۔ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے کافی عرصے سے اس خسارے پر قابو پانے کے لیے منصوبہ بندی کررہی تھی لیکن وہ اس حوالے سے ناکام رہی۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق ملتان ائیرپورٹ کی انتظامیہ نے مسلسل خسارے کے بعد دبئی آپریشن بندکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ملتان ائیرپورٹ سے دبئی کے لیے پروازیں نہیں اڑ سکیں گی۔ایمریٹس کی ہفتہ وار 4 پروازیں ملتان ائیرپورٹ استعمال کرتی تھیں۔ملتان ائیرپورٹ کے اس فیصلے کے بعد ایمریٹس کا کارگو آپریشن متاثر ہوگا۔اس فیصلے سے نہ صرف کاروباری بلکہ علاقے کے مقامی لوگ بھی متاثر ہوں گے کیونکہ ملتان اور گرد و نواح سے بڑی تعداد میں نوجوان روزگار کے سلسلے میں دبئی میں مقیم ہیں۔