گورنرسندھ عمران اسماعیل سے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نصیر ہوا دین الکتبی کی ملاقات

منگل 16 اکتوبر 2018 20:06

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نصیر ہوا ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نصیر ہوا دین الکتبی نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک متحدہ عرب امارات دو طرفہ سفارتی، تجارتی اور سماجی تعلقات میں اضافہ، سرمایہ کا ر کے فروغ اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ پاک متحدہ عرب امارات دو طرفہ سفارتی ، سماجی ، اقتصادی اور تجارتی میں مزید اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے اس ضمن میں متحدہ عرب امارات دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم ثابت ہوسکتی ہے، متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی میں سرمایہ کاری کرکے شہر کی بھرپوراستعداد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے منافع حاصل کرسکتے ہیںاس ضمن میں حکومت انھیں کو ہر ممکن تعاون، مدد اور معاونت فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے، شہر میں دنیا کے مختلف ممالک کی ملٹی نیشنل کمپنیاں منافع بخش کاروبار سے منسلک ہیں اور بھرپور منافع حاصل کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک متحدہ عرب امارات تعلقات اخوت و بھائی چارہ ، ہم آہنگی اور احترام کی بنیاد پر قائم ہیں۔ ملاقات میں متحدہ عرب امارات قونصل جنرل نے کہا کہ ہم پاکستان کو مضبوط ،مستحکم اور خوشحال دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔