Live Updates

حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا، غریب کے منہ سے نوالا چھین لیا گیا،مریم اورنگزیب

تحریک انصاف کی حکومت کے جھوٹ اور نااہلی کی سزا قوم کو مل رہی ہے حکومت نے 50 دن رونے اور جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیںکیا، وزیر اطلاعات پنجاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل

منگل 16 اکتوبر 2018 20:06

حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا، غریب کے منہ سے نوالا چھین لیا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا اور غریب کے منہ سے نوالا چھینا ہے ،تحریک انصاف کی حکومت کے جھوٹ اور نااہلی کی سزا قوم کو مل رہی ہے حکومت نے 50 دن رونے اور جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیںکیا حکومت جتنا جھوٹ بولے نااہلی چھپ نہیںسکتی اور وزیراطلاعات پنجاب کی پریس کانفرنس پر رد عمل کے اظہار میں مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کو آئے 50 دن ہو گئے ہیں اور 50 دن میں حکومت نے رونے اور جھوت بولنے کے سوا کچھ نہیںکیا تحریک انصاف کی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا اور غریب کے منہ سے نوالا چھینا لیا ہے حکومت جتنا بھی جھوٹ بولے اب ان کی نا اہلی چھپ نہیں سکتی تحریک انصاف کی حکومت کے جھوٹ اور نااہلی کی سزا قوم کومل رہی ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی محنت اور ایمانداری کا ثمر قوم کو ملا نواز شریف مہنگائی اور عوام کے درمیان کھڑے رہے جوں ہی نواز شریف ہٹے مہنگائی آن گری انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے بجلی کی قیمت میںاضافے کے لئے رونا اور جھوٹ بولنا شروع کر دیا ہے بجلی کی قیمتوں میںاضافے کے لئے جھوٹ، بہانے اور جواز نہ ڈھونڈیں اب جھوٹی اور نااہلی حکومت بجلی کی قیمت میں اضافے کرنے جا رہی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات