لاہور، ملک میں اس وقت ڈونکی کنگ کی سرکار ہے،خواجہ عمرا ن نذیر

چودہ اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں عوام نے ڈونکی کنگ کو مسترد کر دیا ہے،سابق وزیر صحت پنجاب

منگل 16 اکتوبر 2018 20:23

لاہور، ملک میں اس وقت ڈونکی کنگ کی سرکار ہے،خواجہ عمرا ن نذیر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیر صحت پنجاب خواجہ عمرا ن نذیر نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت ڈونکی کنگ کی سرکار ہے جو آئندہ مستقبل میں نہیں چلے گی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران نذیر نے کہا کہ چودہ اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں عوام نے ڈونکی کنگ کو مسترد کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف کو انصاف نہ ملا پاکستان مسلم لیگ ن انصا ف چھین لے گی انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کی حالت یہ ہے کہ حکومت نے پاکستان کے غریب عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے جس ملک میںغریب کو روٹی دس روپے اور نان پندرہ روپے میں ملے اس ملک کی حکومت کا کوئی حال نہیں رہتا۔