پانچواں شامی ویٹرنز کرکٹ کپ : آفتاب قرشی نے عامر کیبلز کو 2 وکٹوں سے ہرادیا

منگل 16 اکتوبر 2018 20:28

پانچواں شامی ویٹرنز کرکٹ کپ : آفتاب قرشی نے عامر کیبلز کو 2 وکٹوں سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) گولڈن ایگلز کے زیر اہتمام پانچویں شامی ویٹرنز کرکٹ کپ کے مقابلے شاہ فیصل کرکٹ گرائونڈ پر جاری ہیں۔ آفتاب قرشی نے عامر کیبلز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ عامر کیبلز نے پہلے کھیلتے ہوئے 29.5 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ دستگیر بٹ نے 41، شاہد منصور 38،شہزاد بٹ 24 اور افضل شاہ نے 18 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

آفتاب قرشی کی جانب سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کاشف اقبال نے 4/27، احسان اللہ 2/21، جاوید ملک 2/26، کاشف شفیع 1/26اور تحسین مرزا نے 1/29 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں آفتاب قرشی نے 28.4 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ ہارون رشید نے 54، آصف اعجاز 33 اور کاشف اقبال نے 29 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ عامر کیبلز کی جانب سے ریحان رئوف نے 2/16، شہزاد بٹ 2/32، طاہر مغل 2/37 اور اکبر علی نے 1/43 وکٹ حاصل کیں۔ قیصر وحید، محمد آصف امپائر جبکہ فرخ راجہ سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ نے کاشف اقبال کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ محسن آفتاب قرشی اور زبیر بٹ ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :