وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم زور و شور سے جاری

وزارت مواصلات کی 33گاڑیاں 4 کروڑ 47 لاکھ روپے نیلام کردی گئیں بڑی بڑی گاڑیوں کے مزے ختم ،افسران کو اب کارکردگی دکھانا ہوگی، مراد سعید

منگل 16 اکتوبر 2018 20:36

وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم زور و شور سے جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیر اعظم کی کفایت شعاری مہم زور و شور سے جاری ،وزارت مواصلات کی 76گاڑیاں میں سے 33 فروخت ہو گئیں جبکہ باقی گاڑیوں کی نیلامی کا عمل جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی زیر نگرانی نیلامی کے عمل میں شامل 33 گاڑیاں فروخت ہو گئیں اوران 33 گاڑیوں کی نیلامی سے وزارت مواصلات کو 4 کروڑ 47 لاکھ روپے حاصل ہوئے۔

(جاری ہے)

نیلامی کے دوران 4 پراڈو 4 ڈبل کیبن اور 2 ہائی ایس سمیت متعدد گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ خریداروں کو 10 فیصد ٹیکس ایف بی آر کو دینا ہو گا۔اس موقع پر وزیرمملکت مراد سعید کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی فروخت سے حاصل رقم قومی خزانے میں جمع کروائیں گے، بڑی بڑی گاڑیوں کے مزے ختم ہو گئے اور اب افسروں کو کارکردگی دکھانا ہو گی۔انہوں نے کہاکہ ہم 100 روزہ منصوبہ بندی میں شامل ٹارگٹ تیزی سے حاصل کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :