وزیراعظم صاحب ہم نہ رہے تو کوئی بھی نہیں رہے گا

معروف صحافی مجیب الرحمان نے میڈیا کی حالت زار پر وزیراعظم کو واضح پیغام دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 16 اکتوبر 2018 19:49

وزیراعظم صاحب ہم نہ رہے تو کوئی بھی نہیں رہے گا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-16 اکتوبر 2018ء) :معروف صحافی مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم کو واضح انداز میں بتا دیا ہے کہ میڈیا کی وجہ سے ہی جمہوریت ہے اور حکومت ہے،ہم نہیں ہوں گے تو کچھ بھی نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق جب سے نئی حکومت آئی ہے ،تب سے میڈیا غیرمعمولی صورتحال کا سامنا کررہا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے معروف صحافی مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ اس وقت میڈیا ہاوسز کافی مشکلات کا شکار ہیں۔

موجودہ حکومت سابق حکومت کی جانب سے دئیے گئے اشتہارات کے پیسے نہیں دے رہی جبکہ خود بھی اشہارات دینے کے حوالے سے کافی کنجوسی کا مظاہرہ کررہے ہیں جس کی وجہ میڈیا کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈالرز کی قیمت بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے نیوز پرنٹ مہنگا ہورہا اور اخبارات اپنے صفحات کم کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے اور انہوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ جلد ہی میڈیا انڈسٹری کے مسائل دور کر دئیے جائیں گے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت میڈیا کے خلاف نہیں ہے اور نہ ہی میرے دل میں کسی بھی میڈیا ہاوس کے خلاف کوئی تعصب ہے۔مجیب الرحمان شامی نے بتایا کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انکا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ مافیا ہے اور امید ہے کہ وہ جلد ہی حالات بہتر کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔مجیب الرحمان شامی کا کہنا تھا کہ میں نے واضح انداز میں وزیراعظم کو بتا دیا ہے کہ یہ ساری بہاریں ہم میڈیا سے ہی ہیں۔ہم کسی بھی حکومت کے خلاف نہیں ہیں ،ہم جمہوریت کے ساتھ ہیں اور میں آپکو بتاتا چلوں کہ اگر ہم نہیں ہوں گے تو پھر کچھ بھی نہیں ہو گا ۔نہ حکومت اور نہ ہی جمہوریت۔اانکا کہنا تھا کہ وزیراعظم میڈیا کے مسائل سمجھتے ہیں اور وہ ان کو حل کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :