Live Updates

وزیراعظم سے ایف پی سی سی آئی کے وفد کی ملاقات ، نیب اور دیگر اداروں کے رویے کی شکایت

حکومت کاروبار سے متعلق پالیسیوں پر تاجروں سے مشاورت کرے گی، نیب اور دیگر اداروں کو بھی تاجروں کو بے جا تنگ نہ کرنے کی ہدایت کریں گے،عمران خان کی وفد کو یقین دہانی

منگل 16 اکتوبر 2018 21:05

وزیراعظم سے ایف پی سی سی آئی کے وفد کی ملاقات ، نیب اور دیگر اداروں کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان سے ایف پی سی سی آئی کے وفد نے ملاقات کی اور نیب اور دیگر اداروں کے رویے کی شکایت کی۔ وزیراعظم نے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ حکومت کاروبار سے متعلق پالیسیوں پر تاجروں سے مشاورت کرے گی۔ ہم نیب اور دیگر اداروں کو بھی تاجروں کو بے جا تنگ نہ کرنے کی ہدایت کریں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایف پی سی سی آئی کے وفد نے ملاقات ملاقات میں تاجر نمائندوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے اور شکوہ کیا کہ نیب اور دیگر اداروں نے کاروباری افراد کو بے جا تنگ کر رکھا ہے۔ اس وجہ سے کاروبار کے لئے ماحول سازگار ہونے کی بجائے خراب ہو رہا ہے۔ ایف بی آر نے بھی اربوں روپے کے ریفنڈ روک رکھے ہیں اور بجلی و گیس کی قیمتیں بھی خطے کے دیگر ممالک سے زیادہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے تاجروں کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حکومت کاروبار سے متعلق پالیسیوں پر تاجروں سے مشاورت کرے گی۔ ہم نیب اور دیگر اداروں کو تاجروں کو بے جا تنگ نہ کرنے کی ہدایت دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات