Live Updates

حمزہ شہباز شیشے کے محل میں بیٹھ کر پتھر نہ ماریں،مخالف کی ماں بہن اور بیٹی کے خلاف بات کرنا چھوڑ دیں‘فیاض الحسن چوہان

پنجاب کے اداروں میں کھربوں روپے کی کرپشن کا حساب دینا پڑے گا،پنجاب کے تفتیشی ادارے آزاد ہیں‘صوبائی وزیر اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو

منگل 16 اکتوبر 2018 21:17

حمزہ شہباز شیشے کے محل میں بیٹھ کر پتھر نہ ماریں،مخالف کی ماں بہن اور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ ووٹ کو عزت دینے والوں کا وریہ آج پوری قوم نے دیکھا،(ن) لیگ کے ممبران اسمبلی نے شہباز شریف چھوٹو کی قیادت میں غنڈہ گردی کی ہر غنڈہ گردی کے اوپر حمزہ شہباز کے چہرے پر مسکراہٹ تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ (ن) لیگ نے سیکرٹری اسمبلی پر حملہ کیا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کے ہجر و صال میں اراکین نے ڈاکو کہہ کر یاد کیا،کارکن اگلے دو ہفتے بھی شہباز شریف کا چہرہ نہیں دیکھ سکیں گے۔ا نہوںنے کہاکہ اسمبلی کے باہر علینہ خان کے حوالے سے گفتگو کرکے عورت کی حرمت پر حملہ کیا۔حمزہ شہباز شیشے کے محل میں بیٹھ کر پتھر نہ ماریں۔مخالف کی ماں بہن اور بیٹی کے خلاف بات کرنا چھوڑ دیں۔انہوںنے کہاکہ پنجاب کے اداروں میں کھربوں روپے کی کرپشن کا حساب دینا پڑے گا۔پنجاب کے تفتیشی ادارے آزاد ہیں۔کرپشن کی گاجریں کھائیں ہیں تو پھر چیخیں کیوں مارتے ہیںہم نے پنجاب کولوٹنے والوں کا احتساب کرناہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات