انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تین کالعدم تنظیموں کے آپریٹرز کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا

منگل 16 اکتوبر 2018 21:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تین کالعدم تنظیموں کے پاکستان میں آپریٹرز کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر تے ہوئے ملزمان کو 18 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزم حمزہ، محمد بلال اور سبط الحسن سوشل میڈیا پر کا لعدم تنطیموں کے پیج چلاتے تھے ۔

ایف آئی اے کائونٹر ٹیررزم ونگ نے پیکا ایکٹ دفعہ 9، 10 اور 10 اے کے تحت مقدمات درج کیے ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان میں 36 کالعدم تنطیمیں سوشل میڈیا پر ایکٹیو ہیں، ایک سال پر محیط تفتیش بین الاقوامی سطح پر کی گئی، تفتیش میں 7 ممالک اور سوشل میڈیا سائٹس سے بھی معاونت حاصل کی گئی ۔کا لعدم تنظیموں کے ایڈمنسٹریٹرز کو ٹریس کرنے میں انٹرپول نے معاونت کی ،ملزمان کو اسلام آباد، جہلم اور گلگت سے گرفتار کیا گیا،ملزمان سپہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور تحریک جعفریعہ کو پاکستان میں آپریٹ کرتے تھے۔عدالت نے ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔