اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین سی ڈی کی تقرری کے حوالے سے کیس نمٹا دیا

منگل 16 اکتوبر 2018 21:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین سی ڈی کی تقرری کے حوالے سے عدالتی حکم پرعمل درآمد کیس غیر موثر ہونے کے باعث نمٹا دیا۔منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار فرخ نواز بھٹی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل تیمور اسلم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے عدالتی حکم پر مکمل عمل درآمد نہیں ہوا، شیخ انصرکوچئیرمین کے عہدے سے ہٹانے کے بعد صدارتی آرڈیننس کے ذریعے قانونی تحفظ دیاگیا۔

عدالت نے سی ڈی اے کے وکیل سے استفسار کیا کہ قانونی حیثیت کیا ہے، عدالتی حکم پرعمل ہوایانہیں۔ سی ڈی اے کے وکیل کاشف ملک ایڈوکیٹ نے کہا کہ سی ڈی اے ایکٹ کے تحت پارلیمنٹ سے منظورلے لی گئی ہے، سابق چئیرمین عثمان اختر باجوہ اورتوہین عدالت کی درخواستیں غیرموثرہوچکی ہیں، چئیرمین سی ڈی اے خود پیش ہونا چاہتے تھے لیکن سپریم کورٹ میں ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے درخواستیں غیرموثر ہونے کی بناپر نمٹادیں۔