اسلام آباد ہائیکورٹ ، سابق چیف جسٹس کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ملتوی

منگل 16 اکتوبر 2018 21:44

اسلام آباد ہائیکورٹ ، سابق چیف جسٹس کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت نومبر کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

منگل کو عدالت عالیہ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ سماعت کے دوران درخواست گزار ایڈوکیٹ حنیف راہی عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے ۔جس پر عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے نومبر کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔ حنیف راہی ایڈوکیٹ نے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔