صوبائی حکومت مضبوط اور مستحکم ہے، کسی قسم کا خطرہ نہیں ،بلوچستان کا مستقبل تعلیم یافتہ نوجوانوں سے وابستہ ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

منگل 16 اکتوبر 2018 21:49

صوبائی حکومت مضبوط اور مستحکم ہے، کسی قسم کا خطرہ نہیں ،بلوچستان کا ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ میری حکومت کو نہ اپنی پارٹی سے خطرہ ہے نہ کسی اور جماعت سے بلوچستان میں کسی نے تحریک عدم اعتماد لانی ہے تو وہ شوق پورا کرلے ہم اسکا بھر پور مقابلہ کریں گے ،صوبائی حکومت مضبوط اور مستحکم ہے ہمیں کسی قسم کا خطرہ نہیں ،بلوچستان کا مستقبل تعلیمی یافتہ نوجوانوں سے وابسطہ ہے ،یہ بات انہوں نے بلوچستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء اور طالبات میں یوتھ موبلائزیشن مہم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر صوبائی وزراء میر ظہور احمدبلیدی، سردار عبدالرحمن کھیتران، نوابزادہ طارق خان مگسی، میر عمر خان جمالی، محمد خان اتمانخیل، عبدالخالق ہزارہ، میر محمد خان لہڑی، مٹھا خان کاکڑ، رکن صوبائی اسمبلی محترمہ ماہ جبین،چیف سیکریٹری بلوچستان ڈاکٹر نذیر اختر، سیکریٹری خزانہ نورالامین مینگل اور سیکرٹری تعلیم عبداللہ جان بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان حکومت مضبوط و مستحکم ہے ،کسی نے تحریک عدم اعتماد لانا ہے تو اپنا شوق پورا کرے بھرپو ر مقابلہ کرونگا بلوچستان نے پچھلے ادوار میں بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے ،بیروزگاری ،پسماندگی اور وسیع رقبہ صوبے کی تعلیمی پسماندگی کا باعث بنا،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اسی صورت ممکن ہو سکے گی جب یہاں خوداعتمادی کی فضاء پروان چڑھے گی صوبے کا مستقبل تعلیم یافتہ نوجوانوں سے وابستہ ہے بلوچستان نے بہت اتار چڑھاؤ دیکھے، بدامنی اور دیگر منفی عوامل سے سب سے زیادہ شعبہ تعلیم متاثر ہوا یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو بہتر تعلیم نہ دے سکے تاہم اب ہماری یونیورسٹیاں ترقی کررہی ہیں اور ان میں طلباء اور طالبات کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے، انھوں نے کہا کہ بیروزگاری پسماندگی اور وسیع رقبہ یہاں تعلیمی پسماندگی کا باعث بنا اورپہلی بار ایسا ہوا کہ یہاں کے طلباء کو دیگر صوبوں کے تعلیمی اداروں کا دورہ کرایا گیا انھوں نے کہا کہ گزشتہ چار سے پانچ سالوں کے دوران کمانڈر سدرن کمانڈ اور برگیڈئرر خالد فرید کی کاوشوں سے بلوچستان کے طلباء و طالبات کو تعلیم حاصل کرنے کے بہتر موقع اور لیپ ٹاپ جیسے سہولیات فراہم کئے جارہے ہیں طلباء و طالبات کا فرض بنتا ہے کہ ان مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ بلوچستان کا مستقبل تعلیمی یافتہ نوجوانوں سے وابسطہ ہے کل کو آپ نے اس صوبے اور اس ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے انھوں نے کہاکہ جس بھی شعبے میں آپ جائیں وہاں اجتماعی ترقی کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کریں انھوں نے کہا کہ صوبے کے نوجوانوں کو اعلی تعلیم دینے کیلے ا علی تعلیمی درسگاہوں کی ضرورت ہے بلوچستان کی حقیقی ترقی استعداد کار اور اعلی تعلیم سے ممکن ہے انھوں نے کہا کہ زندگی کا سب سے بڑا تجربہ وہ ہوتا ہے جب انسان اپنے علاقے سے نکل جاتا ہے بلوچستان کے طلبا خوش قسمت ہیں انکو یہ موقع فراہم کیے گئے اورلیپ ٹاپ چھوٹا تحفہ مگر طلبا کو مین سٹریم میں لانے کا ایک اہم زریعہ ہے اس مواقع سے فائدہ اٹھائے زندگی میں ایسے موقع کم ملتے ہیں انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے طلباء و طالبات خود کو کسی سے بھی کم تر نہ سمجھے آپ ہی میں سے کل کوئی وزیر اعلی،جج، جرنل اور استاد ہونگے تقریب میں کوئٹہ،خضدار اور لسبیلہ کی مختلف یونیورسٹیز کے 105 طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے تقریب میں شریک طلباء و طالبات کو وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کا دورہ کرایا گیا تقریب کے بعد وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف کسی قسم کی کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جارہی ہے اور تحریک عدم اعتماد کی بازگشت میڈیا سے ہی سن رہا ہوں جس پارٹی اجلاس سے تحریک عدم اعتماد کو جوڑا جارہا ہے اس کی تردید آچکی ہے انھوں نے کہا کہ میری حکومت کو نا اپنی پارٹی سے خطرہ ہے اور نا ہی اتحادی جماعتوں سے خطرہ ہیں۔