فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ سکولز بوائز ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ پی اے ایف سکول مری نے جیت لی

منگل 16 اکتوبر 2018 21:49

فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ سکولز بوائز ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ پی اے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام کھیلی گئی فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ سکولز بوائز ٹیبل ٹینس چمپئن شپ پی اے ایف لوئر ٹوپہ مری نے جیت لی جبکہ اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی ٹین فور اور او پی ایف ایچ ایٹ فور اسلام آباد نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں میں کھیلی گئی چمپئن شپ میں فیڈرل بورڈ سے تیرہ منسلک سکولز کی ٹیموں نے حصہ لیا جن میں بحریہ کالج ای ایٹ، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز آئی ٹین ون، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی سکس تھری، کے آر ایل ماڈل کالج فار بوائز کہوٹہ، اے پی ایس ، ڈیفنس فیز ون، پی اے ایف لوئر ٹوپہ مری، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی ٹین فور، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف ایٹ فور، آئی آئی یو آئی سکول آئی ایٹ تھر، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز سیون تھری، او پی ایف بوائز کالج ایچ ایٹ فور،پی اے ای سی ماڈل کالج فار بوائز چشمہ میانوالی شامل تھیں، چمپئن شپ کی میزبانی کے فرائض اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز آئی ٹین ون انجام دے گا۔