فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ سکولز بوائز فٹ بال چمپئن شپ میں کے آر ایل ماڈل کالج کہوٹہ اور اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

منگل 16 اکتوبر 2018 21:49

فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ سکولز بوائز فٹ بال چمپئن شپ میں کے آر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام جاری فیڈرل بورڈ انٹر ڈائریکٹوریٹ سکولز بوائز فٹ بال چمپئن شپ میں کے آر ایل ماڈل کالج کہوٹہ اور اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف سیون تھری نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ،ْ گذشتہ روز اسلام آباد ماڈل پنجاب کامرس کالج ایچ ایٹ فور میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کے آر ایل ماڈل کالج کہوٹہ نے او پی ایف بوائز کالج ایچ ایٹ فور کو 5-4 پنلٹی ککس سے ہرا دیا، مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا، پنلٹی ککس پرفاتح ٹیم پانچ اور نے او پی ایف بوائز کالج ایچ ایٹ فور نے چار گول کئے۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف سیون تھری نے جناح ایجوکیشن سسٹم ٹیکسلا کو 4-1 پنلٹی ککس سے شکست دے کر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، چیف آرگنائزر اللہ دیہ مہر نے بتایا کہ چمپئن شپ میں 29 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ،ْ 19 اکتوبر کو سیمی فائنل جبکہ 20اکتوبر کو فائنل کھیلا جائے گا

متعلقہ عنوان :