بلاول بھٹو کا پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ ،سہولیات کا جائزہ لیا

زمرد خان نے دنیا کے یتیم بچوں کیلئے اپنے آپکو ’’پاپا جانی‘‘ رول ماڈل کے طور پرپیش کیا،چیئرمین پیپلزپارٹی زمرد خان نے یتیم بچوں کیلئے اپنی زندگی وقف کردی جس عزم کیساتھ وہ بچوں کی زندگی بہتر بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں وہ شاید ہی دنیا میں کوئی انسان کرسکتا ہے،راجہ پرویز اشرف

منگل 16 اکتوبر 2018 21:54

بلاول بھٹو کا پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ ،سہولیات کا جائزہ لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ کیا جس میں بچوں و بچیوں کا ہوسٹل ، مسجد، سکول،گریٹ ہوم وغیرہ میں دی گئی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زمرد خان(ہلال امتیاز)نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے یتیم بچوں کیلئے اپنے آپکو پاپا جانی کے طور پر ایک رول ماڈل پیش کیا ہے جسکی مثال شاہد ہی کہیں نظر آتی ہو۔

یتیم بچوں کیساتھ زمرد خان(ہلال امتیاز)کا پیار اور محبت اس قدد گہرا ہوچکا ہے کہ جس کا عکس آپکو پاکستان سویٹ ہوم میں ہر جگہ نمایاں نظر آتا ہے۔ ہما ر ے ملک میں ایسے لوگوں کی شدت سے کمی محسوس کی جارہی ہے ۔میر علی شمالی وزیر ستان میں پاک فوج کے ساتھ مل کر زمرد خان(ہلال امتیاز)نے یتیم بچوں کیلئے پاکستان سویٹ ہوم بنایا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے پاکستان سویٹ ہو م کا نام سنا تھا لیکن آج یہاں آکر اندازہ ہو ا کہ پاکستا ن سو یٹ ہوم بلا شبہ بچوں کی تعلیم اور تر بیت میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔

(جاری ہے)

پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں،بچیوں نے بلاول بھٹو زرداری کو گلدستہ پیش کرکے خوش آمدید کیا جس کے بعد پاکستان سویٹ ہوم کے فوجی وردیوں میں ملبوس بچوں نے پریڈ مارچ، کراٹے اور روایتی صوبائی ڈانس پیش کیا۔سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیاکہ زمرد خان نے یتیم بچوں کیلئے اپنی زندگی وقف کردی ہے۔اور جس عزم کیساتھ زمرد خان ان بچوں کی زندگی بہتر بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں وہ شاید ہی دنیا میں کوئی انسان کرسکتا ہے ۔

ز مر د خا ن(ہلال امتیاز)سرپرست اعلی نے مہمانِ خصوصی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر مہمانوں شیری رحمن، نیئر بخاری، قمر زمان کاہرہ، فیصل کریم کنڈی، روبینہ خالد اورنفیسہ شاہ کا پاکستان سویٹ ہوم آمد پر شکریہ ادا کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو دوسروں کی فلاح وبہود اور خدمت کے لئے سوچتے ہیں اللہ تعالی کی مدد سے پورے پا کستا ن میں پاکستان سویٹ ہوم میں موجود یتیم بچو ں کی تعد ا د چا ر ہز ار تک پہنچ چکی ہے او ر پا کستا ن کے پچیس شہر و ں میں بچو ں کو اعلی معیا ر کی سہو لیا ت د ی جا ر ہی ہیں اور ان کی تعلیم ،ر ہن سہن اور کھا نے کے نظا م کی کو الٹی پہ کو ئی سمجھو تا نہیں کیا گیا اور اس مشن کی ابتدا بے نظیربھٹو شہیدکی سوچ کی عکاس ہے جس کا اظہار انھوں نے لیاقت باغ کے جلسے میں کیا۔

وہ ان بچوں یتیم بچوں کیلئے کچھ کرنا چاہتی تھی لیکن زندگی نے وفا نہ کی، لیکن میں اس سوچ کو آج بھی ساتھ لے کر چل رہا ہوں اور اپنی زندگی میں بے نظیر کے اس مشن کو مکمل کرنا چاہتا ہوں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ آنے والا وقت پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں وبچیوں کا ہوگا۔ ۔۔۔