Live Updates

تحریک انصاف کا ایم کیو ایم سے اتحاد برقرار رکھنے کا فیصلہ

ایم کیو ایم کو حکومت سے نہیں نکالیں گے، تاہم کسی بلیک میلنگ میں بھی نہیں آئینگے: حکمراں جماعت

muhammad ali محمد علی منگل 16 اکتوبر 2018 20:29

تحریک انصاف کا ایم کیو ایم سے اتحاد برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2018ء) تحریک انصاف کا ایم کیو ایم سے اتحاد برقرار رکھنے کا فیصلہ، حکمراں جماعت کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو حکومت سے نہیں نکالیں گے، تاہم کسی بلیک میلنگ میں بھی نہیں آئینگے۔ تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل ہونے والے ضمنی الیکشن کے بعد قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کی اہمیت کم ہوگئی ہے۔ متحدہ کی قومی اسمبلی میں 6نشستیں ہیں۔

عام انتخابات کے بعد متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے عمران خان کی حمایت کی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو4 اور اس کی اتحادی جماعت (ق) لیگ کو 2 مزید نشستیں مل گئی ہیں۔ اس طرح حکمران ضماعت کو 6نشستیں مزید مل گئی ہیں۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے حلقی247 میں 21 اکتوبر کو الیکشن ہوں گے جس میں پی ٹی آئی کی کامیابی کافی حد تک یقینی ہے۔

اس نشست پر موجودہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کامیاب ہوئے تھے۔ عارف علوی نے صدارتی انتخابات سے قبل یہ نشست چھوڑ دی تھی۔ اس طرح حکمراں جماعت کے پاس 7نشستیں ہوجائینگی اور اتحادی جماعتوں پر اس کا انحصار کم ہو جائے گا۔ تاہم تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو حکومت سے نہیں نکالیں گے، تاہم کسی بلیک میلنگ میں بھی نہیں آئینگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات