Live Updates

مالی سال2018 میںصوبائی ریونیو محصولات کی بدولت 376ارب روپے حاصل کریںگے،شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ای پیمنٹ اور ای گورننس کا نظام قائم کریں گے،ملک محمد انور

منگل 16 اکتوبر 2018 22:34

مالی سال2018 میںصوبائی ریونیو محصولات کی بدولت 376ارب روپے حاصل کریںگے،شفافیت ..
لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر مال ملک محمد انور نے پنجاب اسمبلی میں مالی سال 2018-19کے بجٹ کے موقع پر کہا ہے کہ موجودہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا اور صوبائی محصولات ریونیو کے ذریعے 376ارب روپے حاصل کرنیکا تخمینہ لگایا گیا ہے، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملک انور نے کہا کہ حکومتی سطح پر مکمل ٹرانسپرنسی کو یقینی بنانے کیلئے ای پروکیورمنٹ کا نظام لارہے ہیں تاکہ اربوں روپے کی کرپشن کا خاتمہ کیا جا سکے، اس کے علاوہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کیلئے اصلاحات کرنے جا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جنرل ریونیو کی مد میں 16کھرب اور 12ارب کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ صوبائی مالیاتی کمیشن کے تحت وفاق سے 12ارب کی آمدن متوقع ہے، صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹیکسز کی مد میں 276ارب اور نان ٹیکسز ریونیو کی مد میں 100ارب روپے کا تخمینہ شامل ہے، سالانہ ترقیاتی اخراجات کیلئے 238ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آجکا بجٹ پاکستان کی ترقی کیلئے ایک نئی نوید بن کر سامنے آئیگا اور تحریک انصاف کے 100روزہ پلان کو مزید تقویت فراہم کریگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات