Live Updates

تاجر برادری اور صنعت کاروں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،

ماضی کی حکومتوں کی پالیسیوں کے برعکس موجودہ حکومت تاجر برادی کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل یقینی بنائے گی، حکومت اور بزنس کمیونٹی کی مضبوط پارٹنر شپ سے ملک معاشی میدان میں آگے بڑھے گا وزیراعظم عمران خان کی وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

منگل 16 اکتوبر 2018 22:38

تاجر برادری اور صنعت کاروں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان سے منگل کو یہاں وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت (فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری) کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق دائود بھی موجود تھے۔ وفد نے وزیراعظم کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

وفد نے وزیراعظم کو تاجر برادری اور ملکی صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور معاشی استحکام اور صنعتی ترقی کے لئے مختلف تجاویز پیش کیں۔ وفد نے انجنیرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی بحالی کے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری اور صنعت کاروں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ جہاں معیشت کا پہیہ چلے اور ملک معاشی طور پر ترقی کرے، وہاں نوجوانوں اور ہنر مند افراد کیلئے ملازمتوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آئیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی پالیسیوں کے برعکس موجودہ حکومت تاجر برادی کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ معیشت سے متعلق ہر فیصلے پر بزنس کمیونٹی کی مشاورت کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اور بزنس کمیونٹی کی مضبوط پارٹنر شپ سے ملک معاشی میدان میں آگے بڑھے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات