Live Updates

سابقہ ادوار کے جمع شدہ میڈیا کے بقایا جات کی ادائیگیوں کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے،

جمہوریت کے فروغ، گڈ گورننس، شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے اور عوام الناس کو آگاہی فراہم کرنے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے، اس ضمن میں حکومت کی جانب سے میڈیا کو مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی وزیراعظم عمران خان کی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

منگل 16 اکتوبر 2018 22:38

سابقہ ادوار کے جمع شدہ میڈیا کے بقایا جات کی ادائیگیوں کے لئے لائحہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی، سینیٹر فیصل جاوید اور سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل بھی موجود تھے۔ اے پی این ایس کے وفد نے وزیراعظم عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

وفد نے وزیراعظم کو اخباری صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سابقہ ادوار کے جمع شدہ میڈیا کے بقایا جات کی ادائیگیوں کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ اخباری صنعت کی مشکلات کو حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے فروغ، گڈ گورننس، شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے اور عوام الناس کو آگاہی فراہم کرنے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے اور اس ضمن میں حکومت کی جانب سے میڈیا کو مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے نظریئے کو عوام تک پہنچانے اور اس کو کامیاب کرانے میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میڈیا نہ ہوتا تو میں آج یہاں نہ ہوتا، ہم میڈیا کو مکمل سپورٹ کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات