Live Updates

فاٹا کے لوگوں نے فاٹا کے انضمام کا فیصلہ خود کیا ہے، وزیراعظم کا وژن ہے کہ فاٹا کے لوگوں کو بااختیار بنانا ہے،

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جتنی قربانیاں فاٹا کے لوگوں نے دی ہیں کسی اور نے نہیں دیں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا ٹرائبل یوتھ آرگنائزیشن کی گول میز کانفرنس سے خطاب

منگل 16 اکتوبر 2018 22:40

فاٹا کے لوگوں نے فاٹا کے انضمام کا فیصلہ خود کیا ہے، وزیراعظم کا وژن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ فاٹا کے لوگوں نے فاٹا کے انضمام کا فیصلہ خود کیا ہے، فاٹا کے لوگوں میں کافی صلاحیت موجود ہے، وزیراعظم کا وژن ہے کہ فاٹا کے لوگوں کو بااختیار بنانا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جتنی قربانیاں فاٹا کے لوگوں نے دی ہیں کسی اور نے نہیں دیں، وزیراعظم عمران خان فاٹا کے لوگوں سے محبت کرتے ہیں وہ کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیتے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں تنظیم نوجوانان قبائل (ٹرائبل یوتھ آرگنائزیشن) گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائبل یوتھ میں کافی صلاحیت موجود ہے، ڈاکٹرز، بیورو کریٹس، انجینئرز اور دیگر کا تعلق فاٹا سے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاٹا کے لوگ اوپن میرٹ پر آتے ہیں، جتنی فاٹا کے لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں کسی اور نے نہیں دیں۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا کے لوگوں نے فاٹا کے انضمام کا فیصلہ خود کیا ہے، وزیراعظم عمران خان فاٹا کے لوگوں سے محبت کرتے ہیں، وہ کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی گذشتہ کے پی کے میں حکومت کی کارکردگی قابل ستائش رہی، وہاں پر صحت، پولیس ریفارمز اور پٹواری سسٹم سمیت دیگر پر خصوصی توجہ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ فاٹا کے لوگوں کو بااختیار بنانا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات