ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی

منگل 16 اکتوبر 2018 22:47

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

منگل کو عدالت نے سماعت کی تو اس موقع پر سابق تفتیشی افسر شہزاد ظفر چودھری پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔عدالت نے استغاثہ کے آخری گواہ کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کیا۔سماعت کے دوران ملزم معظم علی کا طبی معائنہ کرانے کی بھی درخواست دائر کی گئی ۔