نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں لیسکو ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقم کی وصولی نہ کرنے کی یقین دہانی کروا دی

عدالت نے نیب کی جانب سے لیسکو ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقم کی وصولی کے خلاف درخواست نیب کے جواب کی روشنی میں نمٹا دی

منگل 16 اکتوبر 2018 23:08

نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں لیسکو ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقم کی وصولی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں لیسکو ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقم کی وصولی نہ کرنے کی یقین دہانی کروا دی عدالت نے نیب کی جانب سے لیسکو ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقم کی وصولی کے خلاف درخواست نیب کے جواب کی روشنی میں نمٹا دی لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے علی اسٹیل ملز اور دیگر کی درخواست پر سماعت کی درخواستگزار وکیل نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ نیب لیسکو نادہندہ سے واجب الادا رقم غیر قانونی طور ہر وصول کر رہا ہے وکیل نے نقطہ اٹھایا کہ نیب کو لیسکو ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقم کی وصولی کا اختیار نہیں ہے اور صرف لیسکو ہی نادہندہ افراد سے وصولی کر سکتا ہے درخواستگزار وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت نیب کو لیسکو ڈیفالٹرز سے واجب وصولی سے روکے معاملے پر عدالت نے نیب سے اس نقطے پر جواب طلب کر رکھا تھا کہ عدالت کو مطمئین کیا جائے کہ نیب کس قانون کے تحت لیسکو ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقم وصول کرتا ہے جس پر نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو لیسکو ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقم کی وصولی نہ کرنے کی یقین دہانی کروا دی عدالت نے نیب کے بیان کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔