لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں احاطہ بنانے اور قبضہ کے خلاف درخواست پر سماعت

ماڈل ٹاؤن قبرستان سے متعلق اسسٹنٹ کمشنر سے تفصیلی رپورٹ 23اکتوبر تک طلب کرلی

منگل 16 اکتوبر 2018 23:08

لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں احاطہ بنانے اور قبضہ کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں احاطہ بنانے اور قبضہ کے خلاف درخواست پر ماڈل ٹاؤن قبرستان سے متعلق اسسٹنٹ کمشنر سے تفصیلی رپورٹ 23اکتوبر تک طلب کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جسٹس علی اکبر قریشی نے ماڈل ٹاؤن اسلامک ٹرسٹ کے نائب صدر ڈاکٹر عبدالرحمن کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ماڈل ٹاؤن قبرستان میں احاطہ تعمیر کر کے بااثر افراد نے قبضہ کررکھا ہے درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ماڈل قبرستان سے احاطے ختم کروانے کا حکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ قبرستان کی اراضی پر احاطہ بنانا یا قبضہ کرنا غیر قانونی ہے اور اسسٹنٹ کمشنر کی رپورٹ آنے دیں پھر عدالت فیصلہ سنائے گی۔عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔