ایس ایم ای فانڈیشن بہترین کام کر رہی ہے اس وقت بیروزگاری ایک بڑا مسئلہ ہے ، سینئر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی

اس وقت ایسے اداروں کی ضرورت ہے جو ملک سے بیروزگاری کے خاتمے کہ لئے جدوجہد کریں

منگل 16 اکتوبر 2018 23:13

ایس ایم ای فانڈیشن بہترین کام کر رہی ہے اس وقت بیروزگاری ایک بڑا مسئلہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) ایس ایم ای فانڈیشن بہترین کام کر رہی ہے اس وقت بیروزگاری ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس وقت ایسے اداروں کی ضرورت ہے جو ملک سے بیروزگاری کے خاتمے کہ لئے جدوجہد کریں۔ان خیالات کا اظہارسینئر وزیر بلدیات سعید غنی نے ایس ایم ای فانڈیشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ آج ایس ایم ای فانڈیشن کے وفد نے فانڈیشن کے سربراہ ولی اللہ خان کی سربراہی میں وزیر بلدیات سے انکے آفس میں ملاقات کی اور فانڈیشن کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے بریف کیا کہ ایس ایم ای فانڈیشن بہت جلد پرائیوٹ سیکٹر میں ایک صنعتی زون قائم کرنا چاہتی ہے جس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کہ دس ہزار کے لگ بھگ مینوفیکچرنگ یونٹ ہونگے۔

ولی اللہ خان نے ایس ایم ای پارک کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا پرائیوٹ سیکٹر انڈسٹریل زون ہوگا جہاں اسمال اینڈ میڈیم انڈزٹریز کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی اور یہاں مختلف مصنوعات تیار کی جائیں گی اور تقریبا 6 لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

(جاری ہے)

سینیئر وزیر بلدیات نے ایس ایم ای انڈسٹریل پارک کے منصوبے میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کی فراہمی کا یقین بھی دلایا اور ساتھ ہی اس بات کا یقین دلایا کہ تمام متعلقہ ادارے اس سلسلے میں اپنا بھرپور تعاون کریں گے کیونکہ اس وقت ملک بالخصوص صوبہ کی ترقی کے لئے کاروبار کی ترقی ضروری ہے۔

ایس ایم ای کے وفد میں سربراہ ولی اللہ خان کے علاوہ فانڈیشن کے نائب صدر رضی اللہ خان، میڈیا ہیڈ شکیل قمبرانی اور ممبر لیگل گمبل شاہ بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :