Live Updates

ریحام خان کا وزیراعظم پر کڑا تنقیدی وار

نیازی نے جن 4 حلقوں کو لیکر 126 دن دھرنا دیا تھا وہ 4 حلقے آج بھی مسلم لیگ ن کے پاس ہیں،ریحام خان کا ٹوئیٹ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 16 اکتوبر 2018 20:41

ریحام خان کا وزیراعظم پر کڑا تنقیدی وار
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-16 اکتوبر 2018ء) :ضمنی انتخابات کے بعد بننے والی صورتحال پر وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا تھا کہ نیازی نے جن 4 حلقوں کو لیکر 126 دن دھرنا دیا تھا وہ 4 حلقے آج بھی مسلم لیگ ن کے پاس ہیں۔تفصیلات کے مطابق 14 اکتوبر کو ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 11 نشستوں میں مسلم لیگ ن 4، تحریک انصاف4، مسلم لیگ ق 2، متحدہ مجلس عمل ایک جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

قومی اسمبلی کی نشستوں میں مسلم لیگ ن کے امیدوارشاہد خاقان عباسی لاہور سے این اے 124، خواجہ سعد رفیق این اے 131، اٹک سے ملک سہیل این اے 56، فیصل آباد سے علی گوہر بلوچ این اے 103سے کامیاب ہوئے ہیں۔ اسی طرح گجرات این اے 69سے ق لیگ کے چودھری مونس الٰہی، این اے 65 چکوال سے چودھری سالک حسین کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار علی نواز این اے 53اسلام آباد، ٹیکسلا سے این اے 63 میں منصور حیات اور کراچی میں این اے 243سے عالم گیر خان نے بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

اسی طرح این اے 35 بنوں سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار زاہد اکرم درانی نے کامیابی سمیٹی۔ این اے 60راولپنڈی سے شیخ رشید کے بھتیجے راشد شیخ جیت گئے ہیں۔ اس ضمنی انتخاب پر ردعمل دیتےہوئے وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان ،وزیراعظم کو طعنہ دینے سے باز نہ آئیں۔
انکا کہنا تھا کہ نیازی نے جن 4 حلقوں کو لیکر 126 دن دھرنا دیا تھا وہ 4 حلقے آج بھی مسلم لیگ ن کے پاس ہیں۔

ریحام خان کا یہ طعنہ کسی حد تک درست بھی ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے 2014 میں جن حلقوں کو کھولنے کا مطالبہ کیا تھا ان میں خواجہ آصف، سعد رفیق اور ایاز صادق کا حلقہ تھا اور ان ضمنی انتخابات کے بعد مسلم لیگ ن دوبارہ ان حلقوں کو اپنے نام کر چکی ہے ۔تاہم اس حوالے سے ریحام خان کی یادداشت تھوڑا ساتھ دینا بھول گئی کیونکہ وزیر اعظم نے جن حلقوں کو کھولنے کا مطالبہ کیا تھا ان میں سے لودھراں کا حلقہ 154 تھا جو اب 161 ہوچکا ہے ۔یہ حلقہ تاحال تحریک انصاف کے پاس ہے جہاں سے انکے امیدوار شفیق خان نے لیگی امیدوار کوشکست دی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات