قومی ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز، ابتدائی روز آرمی اور کراچی ککرز ٹیموں کی فتوحات

منگل 16 اکتوبر 2018 23:16

قومی ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز، ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) قومی ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہوگیا، سپیشل بچوں کی پرفارمنس نے حاضرین کے دل موہ لئے۔ بعد ازاں کھیلے گئے میچز میں آرمی اور کراچی ککرز کی ٹیمیں کامیاب رہیں، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی پولیس (ر) خالد لطیف تھے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شہزاد ہارون بھٹہ، نائب چیئرمین سپیشل اولمپکس پاکستان انیس الرحمان،پرنسپل شاداب ٹریننگ انسٹیٹیوٹ لبنا تسنیم بھی ہمراہ تھیں۔

(جاری ہے)

جنرل سیکریٹری پی ایف ایف کرنل(ر)احمد یار خان لودھی اور دیگر آفیشلز میجر(ر) جہانگیر لودھی،نادیہ نقوی،سجاد محمود،شہزاد انور، فہد خان اور شاہد کھوکھر بھی موجود تھے، ٹیموں کے مارچ پاسٹ کے بعد سپیشل بچوں نے پرفارمنس پیش کیں، سپیشل بچوں کے بینڈ نے بھی پرفارم کیا،ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں خاصا جوش وخروش دیکھنے میں آیا، بعد ازاں کھیلے جانے والے ایک میچ میں کراچی ککرز نے بلوچستان کو 4-0 گولز سے زیر کیا، قرات لعین حمید نے 3 اور رمشہ نے ایک گول کیا، ایک اور میچ میں پاکستان آرمی نے خیبرپختونخوا کو 12-0 گولز سے شکست فاش سے دوچار کیا، روشنان اور سوائیبہ نے شاندار ہیٹرکس کیں، مشال، فاطمہ کرن اور نینا نے 2،2 گولز کئے۔