لاہور ،ایف آئی اے پنجاب نے ڈائریکٹر پنجاب وقار عباسی کے حکم پر انسپکٹر اور سب انسپکٹر سطح کے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

منگل 16 اکتوبر 2018 23:16

لاہور ،ایف آئی اے پنجاب نے ڈائریکٹر پنجاب وقار عباسی کے حکم پر انسپکٹر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی ای) پنجاب نے ڈائریکٹر پنجاب وقار عباسی کے حکم پر انسپکٹر اور سب انسپکٹر سطح کے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، انسپکٹر شاہد پرویز کو گوجرانوالہ سرکل سے تبدیل کر کے گجرات سرکل میں بطور ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ انسپکٹر سجاد احمد باجوہ کو گوجرانوالہ سے ملتان سرکل، انسپکٹر توصیف حسین کو فیصل آباد سے ملتان، انسپکٹر عثمان افتخار کو لاہور سے گجرات سرکل جبکہ سب انسپکٹر محمد علی خالد کو لاہور سے گجرات، محسن وحید بٹ سب انسپکٹر کو گوجرانوالہ سے انچارج سکیورٹی برانچ زونل آفس لاہور، سب انسپکٹر خالد میو ملتان سرکل سے گوجرانوالہ اور سب انسپکٹر عبدالرئوف بٹ ملتان سرکل سے گوجرانوالہ سرکل تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :