وفاقی وزیر ریلوے کی جانب سے سکھر سے دو نئی ٹرینوں کا افتتاح

سودنوں میں سندھ کو مزید تین نئی ٹرینیں اور جلد فریڈ ٹرینیں چلانے کا اعلان،ریلوے کو آڑھت کی منڈی بنانے والوں کا انجام برا ہوگا، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی میڈیا سے گفتگو

منگل 16 اکتوبر 2018 23:17

وفاقی وزیر ریلوے کی جانب سے سکھر سے دو نئی ٹرینوں کا افتتاح
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر ریلوے کی جانب سے سکھر سے دو نئی ٹرینوں کا افتتاح, سودنوں میں سندھ کو مزید تین نئی ٹرینیں اور جلد فریڈ ٹرینیں چلانے کا اعلان, ریلوے کو آڑھت کی منڈی بنانے والوں کا انجام برا ہوگا, شیخ رشید احمد کی میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے اندرون سندھ سے دو نئی ٹرینوں کا آغاز کردیا گیا ہے جس کا افتتاح وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کیا وفاقی وزیر نے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سو دنوں میں سندھ سے مزید تین نئی ٹرینیں چلاؤں گااور تیس دسمبرتک ملک بھر میں ٹرینوں کا جال بچھا دیا جائے گا فریڈٹرینوں کا آغاز کیا جائے گا اسی ماہ ریلوے کے حوالے سے وزیر اعظم کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوگا ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کو آڑھت کی منڈی بنانے والوں کا انجام برا ہوگا کیونکہ لوٹی ہوئی دولت ہمیشہ تباہی کے گڑھے میں لے جاتی ہے انہوں نے کہا کہ سکھر میرا پسندیدہ شہر ہے اور جتنی غربت میں نے یہاں دیکھی ہے کہیں نہیں دیکھی ہے ہماری حکومت کو پچھلی حکومت نے بے روزگاری کے سمندر میں دھیکلا ہے ان کا کہنا تھا کہ ریلوے میں کوئی پالیسی تبدیل نہیں کی خود ٹھیک ہوں اور ریلوے کو بھی ٹھیک کرکے دکھاؤں گا پوری کوشش ہے کہ ریلوے میں دس ہزار نئی بھرتیاں کروں 2031بھرتیوں کی اجازت مل گئی ہے میں امیروں کا نہیں غریبوں کا وزیر ہوں ریلوے کے پاس ایک لاکھ چھیانوے ہزار ایکڑ ایراضی ہے لیکن کسی کچی آبادی کو ختم نہیں کیا جائے گا تاہم کراچی کے آئی آئی چندریگر روڈ سمیت ملک بھر میں ریلوے کے اہم قیمتی پلاٹس کواستعمال میں لانے کے لیے ان پر سے قبضے ختم کرانے کی ہدایات جاری کردی ہیں انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا دورہ چین اہم ہے اگر میں اس دورے میں گیا تو چین سے ریلوے کے لیے ایل ایم ون اور ایل ایم ٹو پر بات کروں گا ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے مضبوط ہے اور اسے ریل کے ذریعے مزید مضبوط بنایا جاسکتاہے تیل کے بغیر سی پیک کا کوئی حسن وجمال نہیں ہوگا ان کا کہنا تھا کہ کسی سے نہیں ڈرتا اور بلاجھجھک کہتا ہوں کہ جواکیاون لوکو موٹو خریدے گئے وہ دگنی قیمت پر خریدے گئے بھارت نے اسی دن وہ ایک لوکو موٹو بیس کروڑ میں خریدا مگر ہم نے وہی لوکوموٹو اکتالیس کروڑ میں خریدا ملک میں کرپشن بڑیآدمی کا جھومر بن چکی ہے انہوں نے اس موقع پرسکھرسے مزید ایک نئی تیز رفتار ٹرین چلانے کا بھی اعلان کیا۔

#