زرعی شعبے کی ترقی اور پیداوار میں بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، ڈپٹی کمشنر پشاور

منگل 16 اکتوبر 2018 23:23

پشاور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی اور پیداوارمیں بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔اس خیالات کا اظہار انھوں نے محکمہ زراعت کے ضلعی دفتر کے دورے کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت مظفر خان نے ڈپٹی کمشنر پشاور کو زراعت میں جاری سکیموں کے بارے میںبریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈسٹرکٹ دائریکٹر زراعت نے ڈپٹی کمشنر پشاور کو جاری سکیم کچن گارڈننگ کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس سکیم کے تحت زمینداروں کو گھریلوں پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کے متعلق تربیت دی جاتی ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور کو گندم کے اعلیٰ کوالٹی بیج اور زرعی کھادوں کی فراہمی کے بارے میں بھی بتایا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ دائریکٹر نے کہا کہ گندم، گنے، مختلف سبزیوں و پھلوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے محکمہ پوری کوشش کر رہا ہے اور اس ضمن میں محکمہ جدید سائنسی ٹیکنیک استعمال کر رہا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے افسران کی کارکردگی کو سراہا اور یقین دلایا کہ زرعی شعبے کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور پشاور میں زرعی اجناس کی پیداوار میں بہتری کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :