ڈسکہ، سعودی عرب میں جاں بحق ہونیوالے عرفان کی میت کل پہنچے گی

منگل 16 اکتوبر 2018 23:24

ڈسکہ16- اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) سعودی عرب میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونیوالے عرفان کی میت کل ڈسکہ پہنچے گی، تفصیل کیمطابق تاجر رہنما محمود شاہین کا بھانجانواحی گائوں بھروکے کلاں کا رہائشی محمد عرفان عرف کٹو سعودی عرب میں الیکٹریشن کا کام کر کے گھر والوں کا پیٹ پال رہا تھا، عرفان تیسری منزل پر اے سی لگا رہا تھا کہ اس دوران اسے اچانک کرنٹ کا زور دار جھٹکا لگا اور وہ تیسری منزل سے زمین پر آ گرا اور ہسپتال میں 5 دن تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا، ، محمد عرفان کی میت آج بروزبدھ ڈسکہ پہنچے گی جسے نماز جنازہ کے بعدآبائی قبرستان بھروکی کلاں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :