الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے امیدواروں سے انتخابی مہم کے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں

الیکشن کمیشن 14 روز میں امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکشن جاری کرنے کا پابند ہے ،ْ الیکشن کمیشن حکام

منگل 16 اکتوبر 2018 23:30

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے امیدواروں سے انتخابی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے امیدواروں سے انتخابی مہم کے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں سے 24 اکتوبر تک انتخابی اخراجات کی تفصیلات مانگی ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن ایکٹ 2017ء کی شق 98 کے تحت کامیاب امیدوار تفصیلات جمع کرائیں گے۔کامیاب امیدوار پولنگ کے بعد دس روز کے اندر انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کے پابند ہیں۔ انتخابی مہم کے اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔الیکشن ایکٹ کے مطابق الیکشن کمیشن 14 روز میں امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکشن جاری کرنے کا پابند ہے۔