Live Updates

وفاق اور صوبہ میں اپنی حکومت ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کی اپ سیٹ شکست حکمرانوں کے منہ پرعوام کا طمانچہ ہے ،ْمولانا فضل الرحمن

پچاس لاکھ گھر بنانے والے غریبوں کے بسے گھر گرا کر بے گھر کرنے پر تلے ہوئے ہیں ،ْاب زیادہ دیر حکومت چل نہیں سکتی ،ْ سربراہ جے یوآئی

منگل 16 اکتوبر 2018 23:30

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبہ میں اپنی حکومت ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کی اپ سیٹ شکست حکمرانوں کے منہ پرعوام کا طمانچہ ہے ،ْپچاس لاکھ گھر بنانے والے غریبوں کے بسے گھر گرا کر بے گھر کرنے پر تلے ہوئے ہیں ،ْاب زیادہ دیر حکومت چل نہیں سکتی ۔

وہ منگل کوجے یو آئی سندھ کے رہنمائوں علامہ راشد محمود سومرو، مولانا عبدالقیوم ہالیجوی ، مفتی سعود افضل ہالیجوی ، مولانا عبدالحق مہر و دیگر سے ٹیلی فونک گفتگو کررہے تھے ۔ صوبائی ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری عبدالحق مہر کے جار ی کردہ بیان میں انہوںنے کہاکہ جعلی حکومت جان بوجھ کر ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال خراب کرکے مغربی قوتوں کیلئے راہ ہموار کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سابق حکومتوں کو ذمہ دار قرار دیکر ملک کا آئی ایم ایف کے شکنجہ میں پھنسانا چاہتی ہے مگر قوم اسے قبول نہیں کریگی ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت کی پالیسیاں ملک اور خطے کیلئے خطرناک ہیں ہم اس پر خاموش نہیں رہ سکتے اور ملک کی ؤزادی قومی خود مختاری اور امت مسلمہ کے مفادات کے تحفظ کی جنگ لڑینگے ۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نیا پاکستان کا نعرہ دیکر ملک کا اجاڑنا شروع کر دیا ہے پچاس لاکھ گھر بنانے والے غریبوں کے بسے گھر گرا کر بے گھر کرنے پر تلے ہوئے ہیں ایک کروڑ نوکریاں دینے کا مژدہ سنانے والے مہنگائی اور بے روزگاری کا بے تحاشہ اضافہ کر کے 20کروڑ عوام کا نوالہ چھین رہے ہیں مگر عوام نے گذشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں اپنا فیصلہ دے دیا ہے وفاق اور صوبہ میں اپنی حکومت ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کی اپ سیٹ شکست حکمرانوں کے منہ پرعوام کا طمانچہ ہے اب زیادہ دیر یہ حکومت چل نہیں سکتی ۔

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ عوام کے بجائے امریکہ اور مغربی قوتوں کے خواہشات اور مفادات کے مطابق پالیسیاں بنائی جا رہی ہے معاشی بحران عارضی نہیں بلکہ سازشی ہے ، حکمرانوں کے دوغلے کردار کی وجہ سے سے چین کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات