آسڑیلیا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی ہوم سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم میڈیا منیجر سے محروم

اسسٹنٹ مینجر منصور رانا میڈیا منیجر کی اضافی ذمہ داری نبھا رہے ہیں ،ْ پی سی بی آفیشلز

منگل 16 اکتوبر 2018 23:40

آسڑیلیا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی ہوم سیریز میں ..
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) آسڑیلیا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی ہوم سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم میڈیا مینجر سے محروم ہے۔آسڑیلیا کے خلاف دو ٹیسٹ پر مشتمل ہوم سیریز کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی نے ابتداء میں 17 کھلاڑیوں کا اعلان کیا تھا لیکن دبئی ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل محمد حفیظ 18 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے اسکواڈ میں شامل ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

پہلے ٹیسٹ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے ڈریسنگ روم میں مینجمنٹ کے افراد کو شامل کرکے 30 افراد تھے لیکن حیران کن طور پر ٹیم کے ساتھ میڈیا مینجر ہی نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انڑنیشنل ذاکر خان اور پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے انچارج عمران احمد خان بھی دبئی میں گھومتے پھرتے نظر آئے۔پی سی بی آفیشلز کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ مینجر منصور رانا میڈیا منیجر کی اضافی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔