گڈانی شب بریکنگ ورکر یونین اور نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کی جانب سے ریلی

گڈانی میں دفعہ144 کیخلاف اور ہیلتھ سیفٹی کی بحالی کا مطالبہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی

منگل 16 اکتوبر 2018 23:51

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) گڈانی شب بریکنگ ورکر یونین اور نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کی جانب سے گڈانی میں دفعہ 144خلاف اور ہیلتھ اور سیفٹی کی بحالی کے لیے ریلی نکالی ریلی نکالی میں محنت کشوں کثیر تعداد نے ریلی کی قیادت بشیر محمودانی اور رفیق بلوچ نے کی اس موقع پر ریلی کیشر کا اپنے مطالبات کے حق شدید نعرے بازی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے بشیر محمودانی اور رفیق بلوچ کہا کہ شب بریکنگ یارڈ گڈانی سے دفعہ 144کو ختم کیا جائے حادثے کی صورت میں مذکورہ پلاٹ کا کام بند کیا جائے پوری انڈسٹری میں کام ہونے سے ہزاروں کی لوگ بے روزگار ہونگے اور اتوار کی چھٹی کی صورت میں محنت کشوں کو اجرت دی جائے یادیں رہے گزشتہ دنوں گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کی پلاٹ نمبر 10 میں ناکارہ بحری جہاز میں کٹائی دوران آتشزدگی سے سات مزدور جھلس گئے اور متعلقہ محکمہ نے سفٹی اور ہیلتھ انتظامات کے فقدان کی وجہ شپ بریکنگ میں کام بند کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :