کندھ کوٹ کے قریب اوگاہی ریلوے پھاٹک پر حادثہ،ایک خاندان کی 9 افراد جاںبحق

منگل 16 اکتوبر 2018 23:55

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) کندھ کوٹ کے قریب اوگاہی ریلوے پھاٹک پر ایک حادثہ میںایک خاندان کے 9 افراد جاں بحق ہو گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ٹرین ریلوے پھاٹک پر پہنچی تو کھلے ہوئے پھاٹک سے گزرنے والا چنگچی رکشہ اس کی زد میں آگیا، جس کے نتیجہ میںرکشہ سوار خواتین و بچے جاں بحق ہو گئے، 3 زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے،بتایا جاتا ہے کہ لقمہ اجل بننے والا خاندان اظہار تعزیت کے بعد لوٹ رہا تھا، جاں بحق ہونیوالوں میں تین بچے اور دو خواتین شامل ہیں،اطلاعات کے مطابق ٹرین کی آمد کے دوران ریلوے پھاٹک کھلا ہوا تھا رکشہ ڈرائیور نے گزرنے کی کوشش کی اسی اثناء میں ٹرین پہنچ گئی، ترجمان ریلوے اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کندھ کوٹ سانحے پر گہر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔