Live Updates

نیب قانون پر نظر ثانی کیلئے مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کا ساتھ نہیں دیا ،نفیسہ شاہ

تحریک انصاف نے پچاس لاکھ گھر بنانے کا دعویٰ کرکے ڈھائی لاکھ گھر بنائے تو لوگ اس پر ہنسیں گے،سول معاملات میں ملزم کو قصور وار ثابت ہونے کے بعد گرفتار کیا جانا چاہئے ، رہنما پی پی پی کی نجی ٹی وی کے پروگرام میںگفتگو

منگل 16 اکتوبر 2018 23:58

نیب قانون پر نظر ثانی کیلئے مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کا ساتھ نہیں دیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ ہم نیب قوانین پر نظر ثانی کیلئے تیار تھے لیکن مسلم لیگ ن نے ساتھ نہیں دیا ،وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹھیک کہاہے کہ قائد اعظم سولر منصوبہ دنیا کا مہنگا ترین منصوبہ ہے۔تحریک انصاف نے پچاس لاکھ گھر بنانے کا دعویٰ کرکے ڈھائی لاکھ گھر بنائے تو لوگ اس پر ہنسیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ سول معاملات میں ملزم کو قصور وار ثابت ہونے کے بعد گرفتار کیا جانا چاہئے ، ہماری اپنی جماعت کے قیادت آصف زردای کو گیارہ سال انڈر اریسٹ رکھا گیا ، نیب قانون کا از سر نو جائزہ لینا ضروری ہے۔ ہم نیب قوانین پر نظر ثانی کیلئے تیار تھے لیکن مسلم لیگ نے ساتھ نہیں دیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کل نیب چاہے تو عمران خان اور علیم خان کوبھی گرفتار کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اور مسلم لیگ ن نے جتنے منصوبے بنائے ہیں وہ بہت زیادہ قیمت پر اور بے کار قسم کے منصوبے بنائے ہیں، ہم نہ ان کو نگل سکتے ہیں اور نہ باہر پھینک سکتے ہیں۔ ان کا ایک ایک منصوبہ سامنے آرہاہے ، فواد چودھری نے ٹھیک کہاہے کہ قائد اعظم سولر منصوبہ دنیا کا مہنگا ترین منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پچھلے دس سالوں سے غریب افراد کو دیہاتی علاقوں میں گھر بنا کردے رہی ہے۔ تحریک انصاف نے پچاس لاکھ گھر بنانے کا دعویٰ کیاہے اوریہ گھر نہیں بن سکیں گے۔اب حکومت نے اگر پچاس لاکھ گھر بنانے کا دعویٰ کرکے ڈھائی لاکھ گھر بنائے تو لوگ اس پر ہنسیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات