کوئی کہتا ہے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دو، کوئی کہتا ہے کپتانی چھوڑ دو، کوئی کہتا ہے اسے ٹیم سے نکال دو،

کینگروز کے خلاف اننگز میرے لئے بہت اہم ہے، سرفراز احمد

بدھ 17 اکتوبر 2018 00:00

کوئی کہتا ہے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دو، کوئی کہتا ہے کپتانی چھوڑ دو، کوئی کہتا ..
ابوظہبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) پاکستانی ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آئوٹ آف فام ہونے کی وجہ سے بہت دبائو کا شکار تھا، کوئی کہتا ہے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دو، کوئی کہتا ہے کپتانی چھوڑ دو اور کوئی کہتا ہے اسے ٹیم سے نکال دو، آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 94 رنز میرے لئے بہت اہم ہیں اور اس سے مجھے بہت ریلیف ملے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی قائد نے کہا کہ پرفارم نہ کرنے اور آئوٹ آف فام ہونے کی وجہ سے میں خود بہت پریشان اور دبائو کا شکار تھا اور لوگوں کی طرف سے بھی کڑی تنقید کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی کہتا ہے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دو، کوئی کہتا ہے کپتان چھوڑ دو اور کوئی کہتا ہے اسے ٹیم سے نکال دو، بلاشبہ میرے لئے پرفارم کرنے میں بہت دبائو تھا ایسی صورت حال میں کینگروز کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں 94 رنز کی اننگز کھیلنا میرے لئے بہت اسپیشل ہے اور مجھے بہت ریلیف بھی ملے گا، دوسری اننگز میں کوشش ہو گی کہ عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کروں۔

متعلقہ عنوان :