Live Updates

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) نے اپوزیشن لیڈرکی قیادت میں جو غنڈہ گردی کی ہے وہ قا بل مذمت ہے،

ہمارے قائد وزیراعظم عمران خان نے ہمیں خواتین کے عزت و وقار کے منافی کوئی بھی بات کرنے سے منع کیا ہے صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 17 اکتوبر 2018 00:02

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) نے اپوزیشن لیڈرکی قیادت میں جو غنڈہ گردی ..
لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) پنجاب اسمبلی میں جس طرح مسلم لیگ (ن) نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی قیادت میں بدترین غنڈہ گردی کی ہے اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اپنے دور حکومت میں مخالفین کی خواتین کی عزت و وقار کی باتیں کرنے والے حمزہ شہباز نے جس طرح وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان پر انگلیاں اٹھائی ہیں اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آج مسلم لیگ(ن) کا چہرہ پاکستان کے عوام کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے کہ انہیں جمہوریت، جمہوری اداروں، پارلیمانی سیاست اور پارلیمنٹ سے کتنا پیار ہی.انہوں نے کہا کہ میں حمزہ شہباز شریف سے گزارش کرونگا کہ اپنا طور طریقہ بدلو آج جس طرح انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر علیمہ خان کے بارے میں گفتگو کی وہ قابل مذمت ہے کیونکہ علیمہ خان ایک گھریلو خاتون ہیں ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہی.اپنے دور میں یہ حمزہ شہباز کے ہی الفاظ تھے کہ مخالفین کی خواتین کو زیر بحث نہ لایا جائی.ہمارے قائد وزیراعظم عمران خان نے ہمیں خواتین کے عزت و وقار کے منافی کوئی بھی بات کرنے سے منع کیا ہے بلکہ انہوں نے ایسی روایتوں اور پالیسیوں کو پروان نہیں چڑھانے دیا جس سے مخالفین کی خواتین کی عزت و وقار پر انگلیاں اٹھائی جائیں.فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہمارے پاس اپنے مخالفین کی لمبی چوڑی فہرست ہے اگرہم نے بے نقاب کرنا شروع کیا تو انکی چیخیں مریخ تک جائیں گی.ہم اپوزیشن سے صرف اتنا کہتے ہیں کہ مخالفین کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں پر کیچڑ نہ اچھا لو بلکہ اپنے کرپشن کا حساب دو، ان لوگوں نے جس طرح پنجاب اور اسکے اداروں میں کھربوں کی لوٹ مار کی ہے اس کے حساب کتاب کا وقت آگیا ہی. پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت نے کہا ہے کہ تحقیقاتی ادارے آزاد حیثیت میں کام کررہے ہیں اور لوٹ مار اور کرپشن کرنے والوں کے چہرے بے نقاب کریں گی.وزیراعظم عمران خان،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور پی ٹی آئی کے پاس لوٹ مار کرنے والوں کے احتساب کامینڈیٹ ہے لیکن یہ احتساب سپریم کورٹ، نیب اور آزاد عدلیہ کریں گے، گزشتہ دس سالوں میں احتساب کی راہ میں جو روڑے اٹکائے گئے ہم وہ نہیں ہونے دیں گی. فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حمزہ شہباز کی قیادت میں آج پنجاب اسمبلی کے اندر جس طرح توڑ پھوڑ کی گئی سپیکر پنجاب اسمبلی اور سیکریٹری اسمبلی پر حملہ کی کوشش کی گئی وہ قابل مذمت ہی. پنجاب کے لئے اگلے 8 ماہ کے بجٹ پر بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ حالات میں بہترین بجٹ پیش کیا گیا ہے�

(جاری ہے)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات