خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی زد میں چنگ چی رکشہ آگیا،6 خواتین موقع پر جا ں بحق، دیگر بچے و خواتین زخمی

بدھ 17 اکتوبر 2018 00:02

لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی زد میں 15مسافروں سے بھرا تیز رفتار چنگ چی رکشہ آگیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ ہیبت شہید اور کند ھ کوٹ ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ان مینڈ لیول کراسنگ نمبر42پردوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے پیش آیا۔تیز رفتار رکشے میں 15 افراد سوار تھے جن میں6 خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں ۔

(جاری ہے)

رکشہ میں موجود دیگر بچے و خواتین شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امدادکے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا،ریلوے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان مینڈ لیول کراسنگ پر گیٹ نصب نہیں ہوتا ، ایسی جگہوں کو عبور کرنے والوں کو بارہا تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ ہمیشہ ریلوے پٹڑی کے دونوں اطراف گاڑی کو دیکھ کر احتیاط سے گزریں۔ان مینڈ لیول کراسنگ پر گیٹ نصب کرنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں کو کئی بار خطوط لکھے گئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور ریلوے انتظامیہ نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور وزیر ریلوے نے حادثے کی انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ہدایت کی کہ واقعے کی جلد سے جلد رپورٹ پیش کی جائے۔