فلیٹیز انٹرنیشنل مین اینڈ ویمن ٹورنامنٹ کے مین اینڈ ویمن کے فائنلز کل کھیلے جائیں گے

بدھ 17 اکتوبر 2018 00:03

فلیٹیز انٹرنیشنل مین اینڈ ویمن ٹورنامنٹ کے مین اینڈ ویمن کے فائنلز ..
لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فلیٹیز انٹرنیشنل مین اینڈ ویمن ٹورنامنٹ کے مین اینڈ ویمن کے فائنلز آج کھیلے جائیں گے۔خواتین کا فائنل مصر کی فریدہ محمد اور فرانس کی میلسا ایلوس کے درمیان شام ساڑھے چھ بجے کھیلا جائے گا۔مردوں کا فائنل شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔

فائنل کے مہمان خصوصی سابق عالمی نمبر ون اور سکواش لیجنڈ جہانگیر خان ہوں گے۔اس موقع پر پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ندیم مختار، سیکرٹری شیرازسلیم، خزانچی طارق صدیق ملک، نائب صدر طارق فاروق رانا، فلیٹیز ہوٹل کی مینجمنٹ اور سکواش کے شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود ہوگی۔ گزشتہ روز سیمی فائنلز دیکھنے کیلئے بھی تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان رگبی یونین کے صدر سروس انڈسٹریز کے ڈائریکٹر عارف سعید ان کے بھائی عمر سعید، مسز تانیہ احمر ملک، عمران مختار اور تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔پہلا سیمی فائنل فرانس کی میلیسا ایلوس اور مصر کی مینا ناصر کے درمیان کھیلا گیا جو فرانسیسی کھلاڑی میلسا ایلوس نے 3-1 سے جیتا۔ سکور 11/3,4/11, 11/5,13/11 رہا ٹائم 32 منٹ رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں مصر کی فریدہ محمد نے پاکستان کی مقدس اشرف کو 3-0 سے 16 منٹ میں ہرا دیا۔ فائنل سکور 11/6, 11/3, 11/2 رہا۔ مردوں کے سیمی فائنل مقابلے جاری تھے۔