سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کو ملک واپس لانے کے حوالے سے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی

بدھ 17 اکتوبر 2018 00:04

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کو ملک واپس لانے  کے حوالے سے کیس کی سماعت غیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) سپریم کورٹ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ملک واپس لانے کے حوالے سے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔ پیرکوچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اس موقع پرپراسکیوٹر جنرل نیب نے پیش ہوکرعدالت کو بتایا گیا کہ اسحاق ڈار کو واپس لانے کے لئے اقدمات اٹھائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں سرکاری طورپر برطانوی حکومت کو اسحا ق ڈار کی ملک بدری کے بارے لکھدیا گیا ہے۔ تاہم ہمیں کچھ اس معاملے میں کچھ مہلت دی جائے جس پر عدالت سماعت ملتوی کردی۔دریں اثنا عدالت نے پاکستان پٹرولیم کی جانب سے بیرونی ملک جنگ زدہ علاقوں میں سرمایہ لگاکر سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے حوالے سے کیس کی سماعت ملتوی کردی ہے اور اس معاملے کے بارے میں نیب کی رپورٹ پر متعلقہ فریقین سے پندر روز میںجواب طلب کرلیا ہے۔