ویڈیو گیمز کی شوقین 102 سالہ خاتون آنکھوں کے آپریشن کے بعد پھر سے گیم کھیلنے لگی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 16 اکتوبر 2018 23:53

ویڈیو گیمز کی شوقین 102 سالہ خاتون آنکھوں کے آپریشن کے بعد پھر سے گیم ..

کئی سالوں تک دھندلی آنکھوں سے گیم کھیلنے والی 102 سالہ خاتون نے بالاآخر آنکھوں کے آپریشن کا فیصلہ کر لیا۔ اس فیصلے کی بڑی وجہ بیماری کی وجہ سے ویڈیو گیم نہ کھیل سکنا بھی ہے۔
 چین کےصوبے ژجیانگ کے شہر ہانگژو سے تعلق رکھنے والی ٹاؤ نامی خاتون 2002 سے سولیٹائر گیم کھیل رہی ہیں۔ چیانجیانگ ایوننگ نیوز کے مطابق ٹاؤ ہر روز اپنی پسندیدہ گیم کھیلتی ہیں۔

حالیہ سالوں میں آنکھوں میں موتیے کی وجہ سے انہیں گیم کھیلتے ہوئے کچھ مشکل ہوتی تھی۔
ٹاؤ نے بتایا کہ وہ نہ اپنے بچوں اور پوتوں کو دیکھ سکتی تھیں اور نہ گیم کھیل سکتی تھیں۔ زندگی بہت پھیکی ہو گئی تھی۔
اپنے خاندان کو دیکھنے اور دوبارہ گیم کھیلنے کے لیے ٹاؤ نے آنکھوں کے آپریشن کا فیصلہ کیا۔ بہت زیادہ عمر ہو جانے کے باعث بہت سے ہسپتالوں نے ان کی سرجری کرنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)


ژیجیانگ پرونشل پیپلز ہاسپیٹل کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہونگ شیانگ نے بتایا کہ شروع میں انہوں نے بھی ٹاؤ کی سرجری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کی وجہ ایک تو ٹاؤ کی زیادہ عمر تھی اور اس کے علاوہ موتیا بھی کافی پھیل گیا تھا۔
ڈاکٹروں نے 9 اکتوبر کو ٹاؤ کا آپریشن کیا، جو خوش قسمتی سے کامیاب رہا۔ آپریشن کے بعد ہدایات دیتے ہوئے ڈاکٹروں نے ٹاؤ کو ہر روز صرف 30 منٹ تک سولیٹائر کھیلنے کی اجازت دی ہے۔
ٹاؤ کے سات بچوں میں سے ایک کا کہنا ہے کہ پھر سے گیم کھیلنے کی اجازت ملنے پر ان کی والدہ بہت خوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :