ڈاکٹروں نے سرجری سے شیر جیسے چہرے والے شخص کی زندگی بدل دی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 16 اکتوبر 2018 23:53

ڈاکٹروں نے سرجری سے شیر جیسے چہرے والے شخص کی زندگی بدل دی

ڈاکٹروں نے سرجری کے ذریعے شیر جیسےچہرے والے شخص کا چہرہ ہی بدل دیا۔
تامل ناڈو، بھارت سے تعلق رکھنے والےسریش 18 سال کی عمر میں لائن فیس سینڈروم کا شکار ہوگئے تھے۔ اس بیماری سے ان کا چہرہ بالکل ایسے ہوگیا، جیسے شیر کا چہرہ ہوتا ہے۔ اس بیماری میں چہرے کی ہڈیاں زیادہ بڑھ جاتی ہیں، جس سے چہرہ شیر کی طرح دکھائی دینے لگتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس بیماری کا علاج بڑھی ہوئی ہڈیوں کا کاٹا ہے۔

جو کافی تکلیف دہ عمل ہے۔ 20 سالوں تک سریش اسی طرح زندگی گزارتے رہے۔ لیکن اب سرجن سنیل رچرڈ سن کی بدولت سریش کا چہرہ پہچاننا مشکل ہوگیا ہے۔
ڈاکٹر سنیل نے بتایا کہ سریش کئی شہروں میں ایک درجن سے زائد سرجنز کے پاس جا چکے تھے، لیکن تمام سرجن علاج کو موخر کرتے رہے۔ سریش نے ایک دوسرے مریض سے ڈاکٹر سنیل کےبارے میں سنا تو ان کے پاس آگئے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سنیل نے بتایا کہ سریش چونکہ بہت غریب ہیں، اس لیے انہوں نے علاج کی کوئی فیس نہیں لی۔ سریش نے بس دوائیوں کی ادائیگی کی ہے۔
سرجری کے بعد کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سریش کی سرجری سے پہلےا ور بعد کی تصاویر میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔
سریش کا علاج دس دن تک ناگر کوئل کے ایک ہسپتال میں ہوا۔ انہیں ایک دن انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ علاج نہ کرانے کی صورت میں چہرے کی ہڈیاں ناک، منہ اور آنکھوں تک بڑھ جاتی ہے، جس سے نظر بھی متاثر ہوتی ہے۔ اس ے مریض کو سانس لینے اور کھانا کھانے میں بھی مشکلات پیش آتی ہیں۔

ڈاکٹروں نے سرجری سے شیر جیسے چہرے والے شخص کی زندگی بدل دی

متعلقہ عنوان :