Live Updates

منی لانڈرنگ کے خلاف حکومتی اقدام کی مخبری ہونے لگی

حکومت کو خبر ملتے ہی سنگاپور کے بینک میں موجود کروڑوں ڈالر مشکوک انداز میں غائب

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 17 اکتوبر 2018 00:03

منی لانڈرنگ کے خلاف حکومتی اقدام کی مخبری ہونے لگی
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-16 اکتوبر 2018ء) :منی لانڈرنگ کے خلاف حکومتی اقدام کی مخبری ہونے لگی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار سنبھالتے ہی منی لانڈرنگ کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے شروع کر دئیے ہیں ۔اس حوالے سے پاکستان کا برطانیہ کے ساتھ بھی باہمی اتفاق سے معاہدہ طے پا چکا ہے جبکہ حکومت نے متحدہ عرب امارات پر بھی نظریں گاڑ لی ہیں۔

اس حوالے سے دبئی اور میں منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 2 اہم شخصیات کی گرفتاری کی بھی خبر آئی تھی۔تاہم اس حوالے سے ایک تازہ ترین کیس ایسا سامنے آیا ہے جس نے حکومتی کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے۔معاہدے کے تحت برطانیہ سے ایک ایک کمپنی کے تین چار لوگ پاکستان کے دورہ پر اسلا م آباد پہنچے ، یہ لوگ اور انکی کمپنی دنیا میں چھپائی ہوئی رقوم اور جائیدادیں کا پتہ دیتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کمپنی نے بڑے ہی کھلے انداز میں وزیر اعظم عمران خان کو پیشکیش کی کہ اگر انکی حکومت اس مذکورہ کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لے تو وہ پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے میں مدد کرسکتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگریہ معاہدہ ہوجائے تو 10 ارب ڈالر محض دس روز میں واپس لائے جا سکتے ہیں اور بقیہ رقم بھی جلد ہی پاکستان کے خزانے میں جمع کروائی جا سکتی ہے۔ اسی کمپنی نے ٹیسٹ کیس کے طور پر ایک سیاسی شخصیت کے داماد کے بھائی کا سنگاپور کا اکائونٹ مہیا کیا۔ اس بینک 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھے۔اس کمپنی نے چار پیپرز بھی دیئے تھے۔تاہم ذرائع کے مطابق اس خبر کو کہیں سے لیک کر دیا گیا اور اس رقم کو اگلے ہی دن اس بینک اکاونٹ سے نکال کر کہیں اور منتقل کردیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات