لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کرنے والے طلباء وطالبات کو وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کا دورہ کرایا گیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 00:00

کوئٹہ۔16اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کرنے والے طلباء وطالبات کو وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کا دورہ کرایا گیا،صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار عبدالرحمن کھیتران نے طلباء وطالبات کو وزیراعلیٰ کے دفتر سمیت سیکریٹریٹ کے دیگر شعبوں کا دورہ کرایا، اس موقع پر انہیں سیکریٹریٹ کے حوالے سے معلومات بھی فراہم کی گئیں جن میں طلباء نے گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :