Live Updates

سابقہ حکومت ملکی معیشت اور قومی اداروں کو تباہ کرنے کی ذمہ دار ہے ،پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نی کاروں سمیت پرتعیش اشیاء پر ٹیکس لگائے،صنعتی سیکٹر میں بہتری لا کر برآمدات بڑھانے پر توجہ دی جائے گی،وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ 17 اکتوبر 2018 01:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت ملکی معیشت اور قومی اداروں کو تباہ کرنے کی ذمہ دار ہے ،پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نی کاروں سمیت پرتعیش اشیاء پر ٹیکس لگائے،صنعتی سیکٹر میں بہتری لا کر برآمدات بڑھانے پر توجہ دی جائے گی،ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف غیر ملکی اداروں اور بینکوں سے قرضہ لے کر 12 ارب ڈالر کے فرق کو پورا کر لیا جائے گا، حکومت یہ قرضے آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے لینے کی کوشش کرے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کاروں سمیت پرتعیش اشیاء پر ٹیکس لگائے گئے ہیں۔ حکومت صنعتی سیکٹر میں بہتری لا کر برآمدات کو بڑھانے پر توجہ دے گی۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سابقہ حکومت ملکی معیشت اور قومی اداروں کو تباہ کرنے کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 100 روزہ پروگرام ویب سائٹ پر رکھ دیا ہے، ہم ملک کی معیشت کو مستحکم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ہائوسنگ پراجیکٹ کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشکل ٹاسک ہے لیکن ہم کم آمدنی والے طبقہ کو فائدہ پہنچانے کے لئے اس پر عملدرآمد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کم آمدنی والے طبقہ کو شیلٹر فراہم کرے گی اور پرائیویٹ سیکٹر 50 لاکھ گھروں کا ہدف پورا کرنے کے لئے اس منصوبہ میں سرمایہ کاری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی دیانتدار قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات