سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں بڑی پیش رفت

116پولیس اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 17 اکتوبر 2018 07:59

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں بڑی پیش رفت
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 اکتوبر۔2018ء) سانحہ ماڈل ٹاﺅن میںکیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں کیس میں ملوث116پولیس اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا، ڈی ایس پی،انسپکٹر،انچارج انویسٹی گیشن رینک کے اہلکارشامل ہیں مذکورہ اہلکاروں کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ملوث116پولیس اہلکاروں ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے، جن میں ڈی ایس پی، انسپکٹرز، انچار ج انویسٹی گیشنزاور کانسٹیبل رینک کے اہلکار شامل ہیں.

تمام اہلکاروں کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے.

(جاری ہے)

ہٹائے گئے اہلکاروں میں میاں شفقت، میاں یونس اور رضوان قادر، عامر سلیم جبکہ احسان اشرف بٹ اور عبد اللہ جان کو بھی ایس ایچ اوز کے عہدوں سے ہٹایا گیا ہے. ہٹائے گئے ڈی ایس پی، انسپکٹرز، انچارج انویسٹی گیشن سمیت تمام 116 اہل کاروں کو بھی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے. سانحہ میں ملوث 4 ایس پیز کو پہلے ہی فیلڈ پوسٹنگ سے ہٹا دیا گیا تھا تاہم وزیراعظم کے حکم کے باوجود سابق آئی جی پنجاب محمد طاہر نے پولیس اہل کاروں کو عہدوں سے نہیں ہٹایا تھا اور سابق آئی جی محمد طاہر کی تبدیلی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی.

116پولیس اہلکاروں ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے، جن میں ڈی ایس پی، انسپکٹرز، انچار ج انویسٹی گیشنزاور کانسٹیبل رینک کے اہلکار شامل ہیں. تمام اہلکاروں کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے. ہٹائے گئے اہلکاروں میں میاں شفقت، میاں یونس اور رضوان قادر، عامر سلیم جبکہ احسان اشرف بٹ اور عبد اللہ جان کو بھی ایس ایچ اوز کے عہدوں سے ہٹایا گیا ہے.

ہٹائے گئے ڈی ایس پی، انسپکٹرز، انچارج انویسٹی گیشن سمیت تمام 116 اہل کاروں کو بھی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے. سانحہ میں ملوث 4 ایس پیز کو پہلے ہی فیلڈ پوسٹنگ سے ہٹا دیا گیا تھا تاہم وزیراعظم کے حکم کے باوجود سابق آئی جی پنجاب محمد طاہر نے پولیس اہل کاروں کو عہدوں سے نہیں ہٹایا تھا اور سابق آئی جی محمد طاہر کی تبدیلی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی.

متعلقہ عنوان :